لندن: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے ہم نے ابھی جلسے نہیں کیے، جلسے کریں گے تو پتا چل جائے گا،دھرنے والوں نے دھرنا دے دیا، ہم اپنا کام کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا حکومت اپنا کام کررہی ہے، دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا جنرل اسمبلی کی تقریرپاکستان اور کشمیری عوام کے جذبات کی عکاسی تھی،اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں عوام کی ترجمانی کی ہے،منفی کھیل کھیلنے والوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ نے جمہوریت کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے،ہم اپنے دورمیں انتخابی عمل کو بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں،پوری پارلیمنٹ ایک طرف اورچند مٹھی بھرلوگ دوسری طرف ہیں، میراخیال نہیں کہ عدالتیں حکومت کےخلاف کسی سازش میں ملوث ہیں۔
Home »
Mian Bradran
,
اہم ترین
» ہم نے ابھی جلسے نہیں کیے، جلسے کریں گے تو پتا چل جائے گا،وزیر اعظم نواز شریف
0 comments:
Post a Comment